
تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین ایک دوسرے کے آمنے سامنے آگئے اور دونوں میں تلخ کلامی ہوگئی،اسی دوران فواد چودھری نے بیرسٹر شعیب شاہین کو تھپڑ مار دیا، جس کے نتیجے میں وہ زمین پر گر گئے۔
واضح رہے کہ اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5 پر دونوں رہنماؤں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، جو بالآخر جھگڑے اور ہاتھا پائی میں بدل گئی۔
فواد چودھری نے اس موقع پر شعیب شاہین کو الزام دیتے ہوئے کہا کہ تم ایجنسیوں کے ٹاؤٹ ہو، جس پر شعیب شاہین نے جواب دیا کہ تم اپنے کام سے کام رکھو۔ اس کے بعد فواد چودھری نے شعیب شاہین کو تھپڑ مارا جس سے وہ زمین پر گر پڑے۔
موقع پر موجود جیل عملے نے دونوں رہنماؤں کے درمیان بیچ بچاؤ کیا اور انہیں ایک دوسرے سے علیحدہ کر دیا۔
جھگڑے کے بعد فواد چودھری اڈیالہ جیل کے اندر داخل ہوگئے، جب کہ شعیب شاہین کو زمین پر گرنے کی وجہ سے بازو پر چوٹ آگئی۔