
یہ دل دہلا دینے والا حادثہ حیدرآباد میں واقع ان کے گھر پر پیش آیا۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر آکاش انصاری کو ادب اور شاعری کی دنیا میں ایک بلند مقام حاصل تھا اور ان کے انتقال نے ادبی حلقوں میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑادی ہے۔
صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سندھ سید ذوالفقار علی شاہ نے اس افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر آکاش انصاری کا سانحہ دل کو بے حد افسردہ کرگیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کا شمار ادب اور شاعری کے مخلص اور محنتی ترین افراد میں ہوتا تھا، جنہوں نے اپنی تخلیقات سے ادبی دنیا کو نیا رنگ دیا۔
صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ نے پولیس کو ہدایت دی ہے کہ وہ واقعہ کی تمام تفصیلات کا جائزہ لیں، اور ڈاکٹر آکاش انصاری کے اہل خانہ سے تعزیت کا بھی اظہار کیا۔
صوبائی وزیر نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ڈاکٹر آکاش انصاری کی مغفرت فرمائے اور ان کے درجات بلند کرے۔
دوسری جانب ڈاکٹر آکاش انصاری کے دوست و احباب نے گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا انتقال ایک بڑا ادبی خسارہ ہے، جس سے ادبی دنیا کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔