زلزلے کے جھٹکے،شہریوں میں خوف و ہراس

فائل فوٹو
February, 14 2025
کوئئہ:(ویب ڈیسک)بلوچستان کے شہر ژوب اور گرد و نواح میں بدھ کے روز زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.5 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی 18 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کے جھٹکے اچانک آئے اور اس نے ژوب اور اس کے اطراف کو ہلا کر رکھ دیا۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کے بعد شہری خوف زدہ ہو گئے اور گھروں سے باہر نکل آئے۔
مقامی انتظامیہ کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی فوری طور پر کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز ژوب کے قریب تھا، اور اس کے جھٹکے دیگر قریبی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔
خیال رہے کہ یہ زلزلہ بلوچستان میں آئے روز کے قدرتی آفات کی ایک اور مثال ہے، جس نے علاقہ مکینوں کو ایک بار پھر قدرتی آفات کے حوالے سے حساس کردیا ہے۔
صوبائی حکام نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ضرور پڑھیں