
ملاقات کے دوران گورنر فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اندرونی صورتحال پر طنزیہ انداز میں سوالات کیے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں کیا ہورہا ہے؟ شیر افضل مروت کو بھی نکال دیا، ان سے مجھے ہمدردی ہے۔
اس کے ساتھ ہی گورنر نے مزید مذاق کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ صاحب، آپ کی حکومت نے اپنے ہی خلاف صوابی میں احتجاج نہیں کیا؟
گورنرفیصل کریم کنڈی کے مذاق پر سردار علی امین گنڈاپور غیر معمولی طور پر مسکراتے رہے اور دونوں کی ملاقات خوشگوار ماحول میں ختم ہوئی۔
خیال رہے کہ یہ ملاقات اس وقت ہوئی جب کے پی حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اندرونی سیاسی صورتحال کے حوالے سے مختلف افواہیں گردش کر رہی ہیں۔
دوسری جانب گورنر فیصل کریم کنڈی اور وزیراعلیٰ سردار علی امین گنڈاپور کی خوشگوار ملاقات اس بات کا اشارہ ہے کہ دونوں رہنما اندرونی سیاسی کشمکش کے باوجود ایک دوسرے کے ساتھ دوستانہ تعلقات برقرار رکھے ہوئے ہیں۔