
تفصیلات کے مطابق چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اپنے ایک میں کہا ہے کہ ہماری جماعت تمام سیاسی جماعتوں سے الائنس کیلئے رابطے کر رہی ہے، ملک کے بڑے سنجیدہ مسائل کے حل کیلئے تمام پارٹیوں کو ایک ساتھ لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عالمی سطح پر یہ موقف تسلیم کیا جا چکا ہے کہ عدلیہ آزاد ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف اور چیف جسٹس صاحبان کی ملاقاتوں میں کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے، اور ایسی ملاقاتیں اکثر ہوتی رہتی ہیں۔
مذاکرات کے حوالے سے ایک صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات اب تاریخ کا حصہ بن چکے ہیں، مذاکرات ہیلو ہائے کیلئے نہیں تھے، بلکہ ان میں ملک کے بڑے سنجیدہ مسائل پر بات چیت کی جا رہی تھی اور ہم ان کے حل کی کوشش کر رہے تھے۔
شاہد خاقان عباسی کو اسٹیرنگ کمیٹی کیلئے منتخب کرنے سے متعلق انہوں نے کہا کہ ہم تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ الائنس کیلئے رابطے میں ہیں، شاہد خاقان عباسی پر سب کو اعتماد ہے، وہ ایک تجربہ کار اور بہترین انسان ہیں جنہیں آگے بڑھنے کا پورا موقع دیا جائے گا۔
بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ تحریک تحفظ آئین کیلئے محمود اچکزئی کو بھی سربراہ بنایا گیا تھا، اب فیصلہ کیا گیا ہے کہ شاہد خاقان عباسی اسٹیرنگ کمیٹی کی قیادت کریں گے۔