
ذرائع کے مطابق شیر افضل مروت کو بار بار پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر پارٹی سے نکالا گیا ہے۔
واضح رہے کہ شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس دینے کے بعد پارٹی کے اندر ان کے خلاف کارروائی کی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ انہیں صوابی جلسے میں غیر ضروری تقریر کرنے پر بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی جانب سے برہمی کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔
علاوہ ازیں شیر افضل مروت کے پارٹی کے خلاف بیانات بھی عمران خان کی نظر میں آئے، جس کی بنا پر ان کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں نے شیر افضل مروت کے صوابی جلسے میں کردار پر عمران خان سے شکایت کی تھی، جس کے بعد پارٹی قیادت نے ان کیخلاف فیصلہ کیا۔
پارٹی کی جانب سے جلد شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا، اور ان سے ایم این اے کی نشست سے استعفیٰ بھی مانگا جائے گا۔
شیر افضل مروت کی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے نکالے جانے کے بعد پارٹی کے اندر ایک نئی بحث نے جنم لے لیا ہے