حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس پر چھٹی کا اعلان
Lal Shahbaz Qalandar Urs Holiday
فائل فوٹو
کراچی:(ویب ڈیسک)ڈپٹی کمشنر جامشورو نے حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس کے موقع پر 17 فروری بروز پیر کو ضلع بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سیہون میں تمام سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور پبلک سیکٹر کی تنظیمیں بند رہیں گی تاکہ عقیدت مندوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں

واضح رہے کہ حضرت لعل شہباز قلندر کا عرس ہر سال انتہائی عقیدت اور جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے، اس مرتبہ بھی لاکھوں زائرین کی آمد متوقع ہے۔

انتظامیہ کے مطابق عرس کے دوران زائرین کی بڑی تعداد کو ایڈجسٹ کرنے کیلئے خصوصی حفاظتی اور لاجسٹک انتظامات کیے ہیں۔میڈیکل کیمپس، ٹریفک مینجمنٹ، اور سیکیورٹی کے انتظامات میں اضافہ کیا گیا ہے تاکہ عرس کی تقریبات کو پرامن اور منظم طریقے سے منایا جا سکے۔

ڈپٹی کمشنر جامشورو نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ عرس کی تقریبات میں حصہ لیتے ہوئے تمام حفاظتی ہدایات پر عمل کریں تاکہ ایک پرامن اور خوشگوار ماحول میں اس روحانی موقع کا بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکے۔