بیرسٹرسیف کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
بیرسٹر سیف کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے جنرل سیکرٹری اطلاعات کے عہدے سے ہٹا دیا گیا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر سیف/ فائل فوٹو
پشاور: ( ویب ڈیسک) بیرسٹر سیف کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے جنرل سیکرٹری اطلاعات کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جنید اکبر خان کی جانب سے صوبائی صدارت سنبھالنے کے بعد پارٹی سطح پر عہدوں میں ردوبدل کا سلسلہ جاری ہے۔ جنید اکبر نے پارٹی صوبائی جنرل سیکرٹری اطلاعات کا عہدہ ملک عدیل اقبال کو سونپ دیا جبکہ پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے ڈپٹی سیکرٹری کے عہدہ کی ذمہ داری ذیشان ایڈووکیٹ کو تفویض کر دی گئی۔

اعلامیے کے مطابق ملک عدیل اقبال پی ٹی آئی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات اور ذیشان ایڈووکیٹ ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ہونگے، دونوں ممبران کی تعیناتی کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔