14 فروری کو چھٹی کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

سندھ حکومتنے شب برات کی مناسبت سے 14 فروری کو تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کر دیا
February, 11 2025
کراچی: (ویب ڈیسک) سندھ حکومتنے شب برات کی مناسبت سے 14 فروری کو تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کر دیا
تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ 15 شعبان شب برات کی مناسبت سے چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے، جمعہ کے روز (14 فروری) تمام سرکاری ونجی کالجز بند رہیں گے جبکہ تمام سرکاری و نجی سکولز بھی بند رہیں گے۔
یاد رہے اس تعطیل کا مقصد شب برات کی عبادات اور تقریبات کے لیے عوام کو مناسب وقت فراہم کرنا ہے۔ شب برات ایک اہم اسلامی رات ہے، جو مسلمانوں کے لیے دعا، عبادات اور مغفرت کی رات سمجھی جاتی ہے۔ اس دن کو خاص طور پر شب عبادت کے طور پر منایا جاتا ہے۔