
واضھ رہے کہ لاہور ٹریفک پولیس کی جانب سے اس نئے قانون کے نفاذ کیلئے ایک ہفتے کی آگاہی مہم چلائی گئی تھی، جس کے بعد اب اس پر مکمل عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے۔
سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید کے مطابق لاہور ٹریفک وارڈنز نے 8 گھنٹوں کی شفٹ کے دوران 2500 افراد کیخلاف ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کے حوالے سے کارروائی کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب اس نئے قانون پر عمل نہ کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور اگر کوئی ٹریفک آفیسر خود ہی ہیلمٹ یا سیٹ بیلٹ کا استعمال کرتا نظر نہیں آیا، تو اُسے فوری طور پر معطل کر دیا جائے گا۔
ڈاکٹر اطہر وحید نے کا مزید کہنا تھا کہ تمام سرکاری ملازمین اور افسران کیلئےبھی ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کا استعمال لازمی ہوگا۔ خلاف ورزی کی صورت میں سرکاری ملازم یا افسر کا چالان بھی کیا جائے گا اور اس کے محکمے کو اس کی اطلاع دے کر کارروائی کیلئے بھی لکھا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ قوانین پر بہترین عمل درآمد کرنے والے شہریوں سے ملاقات کر کے انہیں سرٹیفیکیٹ دیے جائیں گے۔ اس سخت مہم کا مقصد لاہور کی سڑکوں پر حادثات کی روک تھام اور عوامی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔