باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ،دُولہا دُلہن جاں بحق

فائل فوٹو
February, 3 2025
ساہیوال:(ویب ڈیسک)ایک دل دہلا دینے والے حادثے میں باراتیوں کی گاڑی قومی شاہراہ پر درخت سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں دُولہا اور دُلہن دونوں جاں بحق،جبکہ 9 افراد زخمی ہو گئے۔
واضح رہے کہ یہ حادثہ ساہیوال کے قریب پیش آیا جب بارات سندھ سے پتوکی واپس آ رہی تھی۔
پولیس کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے پیش آیا۔ گاڑی کی تیز رفتاری اور ڈرائیور کی غفلت نے ایک خوشی کے موقع کو غم میں بدل دیا۔باراتیوں کی گاڑی شدید نقصان کا شکار ہوئی، جس میں دُولہا اور دُلہن موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ دیگر 9 افراد شدید زخمی ہو گئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، تاہم ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان کی زندگیوں کو خطرہ نہیں ہے۔
خیال رہے کہ اس افسوسناک واقعہ نے پورے علاقے کو غمگین کر دیا ہے اور ہر آنکھ نم ہے۔