سندھ کے پہلے وزیراعلیٰ کی صاحبزادی انتقال کر گئیں
سندھ کے پہلے وزیراعلیٰ شہید اللہ بخش سومرو کی صاحبزادی انتقال کر گئیں
سندھ کے پہلے وزیراعلیٰ شہید اللہ بخش سومرو کی صاحبزادی انتقال کر گئیں/ فائل فوٹو
کراچی: (ویب ڈیسک) سندھ کے پہلے وزیراعلیٰ شہید اللہ بخش سومرو کی صاحبزادی انتقال کر گئیں۔

تفصیلات کے مطابق اہلخانہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پہلے وزیراعلیٰ سندھ شہید اللہ بخش سومرو کی صاحبزادی رضیہ سومرو انتقال کر گئیں، رضیہ سومرو نے 100عمر پائی، ان کی  نماز جنازہ کل 3 بجے جیکب آباد میں ادا کی جائے گی۔

یاد رہے اللہ بخش سومرو نے 31 اگست 1900 میں شکارپور میں محمد عمر کے گھر میں جنم لیا، انہوں نے پرائمری تعلیم سے لے کر میٹرک کا امتحان شکارپور سے پاس کیا۔ شہید اللہ بخش سومرو بچپن سے ہی بہت ذہین تھے اور سیاست میں گہری دلچسپی رکھتے تھے۔

اللہ بخش 1923 میں جیکب آباد میونسپل کمیٹی کے ممبر بنے اس کے بعد وہ سکھر لوکل بورڈ کے ممبر بنے اور 1928 میں وہ بورڈ کے صدر بن گئے۔ انھوں نے برٹش لیجسلیٹو کونسل کے الیکشن میں حصہ لیا اور اس کے ممبر بن گئے۔ اللہ بخش بمبئی لیجسلیٹو کونسل کے 9 سال تک ممبر رہے اور سن 1936 میں سر حاجی عبداللہ ہارون اور سر شاہنواز بھٹو کی قیادت میں سندھ یونائٹیڈ پارٹی بنی۔ اللہ بخش سومرو صاحب نے فروری سن 1937 میں پارلیمانی انتخابات میں حصہ لیا، اور سندھ یونائیٹڈ پارٹی کی ٹکٹ پر منتخب ہوئے۔