یوم کشمیر پر پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان

پنجاب حکومت کی جانب سے 5 فروری کی تعطیل کا اعلان کیا گیا/ فائل فوٹو
February, 3 2025
لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے 5 فروری کو یوم کشمیر پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے عام تعطیل کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، اس دن کی مناسبت سے تمام دفاتر اور ادارے بند ہوں گے۔ یہ دن کشمیر یکجہتی دن کے طور پر منایا جائے گا، جس میں کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔
خیال رہے اس سے قبل وفاقی حکومت کی جانب سے سال 2025 کیلئے 17 عوامی تعطیلات کا اعلان کیا جا چکا ہے، جن میں 5 فروری کی چھٹی بھی شامل ہے۔ 5 فروری بروز بدھ کشمیر یکجہتی دن کے طور پر منایا جائے گا۔
ضرور پڑھیں

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نرخ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
September, 16 2025

پاک بھارت کرکٹ مقابلوں میں کس کا پلڑا بھاری رہا؟
September, 14 2025

ٹک ٹاک لائیو پر پابندی؟ پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع
September, 14 2025

ریٹائرڈ ججز کی سکیورٹی سے متعلق مراسلے پر سپریم کورٹ کی وضاحت آگئی
September, 13 2025