پیپلز پارٹی نے وزیر اعظم کو تحریک عدم اعتماد کی دھمکی دے دی
PPP and N league party logo
فائل فوٹو
کراچی:(ویب ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے دریائے سندھ سے کینال نکالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کیخلاف تحریکِ عدم اعتماد پیش کرنے کی دھمکی دے دی۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت نادر گبول نے نجی نیوز چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کی جانب سے وفاقی حکومت کو واضح کر دیا گیا ہے کہ اگر دریائے سندھ سے کینال نکالی گئ تو وفاقی حکومت سے الگ ہو جائیں گے۔

ترجمان سندھ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کیخلاف عدمِ اعتماد کی تحریک پیش کی جائے گی، پھر یہ حکومت نہیں رہے گی،پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کو بھی ہماری پارٹی ہی نے گرایا تھا۔

نادر گبول نے کہا کہ سندھ کا کوئی بھی فرد دریائے سندھ سے کینال نکالنے کو کسی بھی صورت میں قبول نہیں کرے گا، سندھ کے پانی پر ڈاکا ڈالنے کی اجازت کسی بھی صورت میں نہیں دی جائے گی۔

گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی پی پی کا کہنا تھا کہ پیپلز بس سروس کے کرایوں میں اضافہ ناگزیر تھا، تاہم اس میں صحافیوں اور طلبہ کیلیے مفت سفر کا فیصلہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی سیاست ختم ہوچکی ہے، بوری بند لاشیں اور قتل و غارت ایم کیو ایم کا پیشہ تھا، ایم کیو ایم والے خود کو میڈیا میں زندہ کرنے کیلیے ہم پر تنقید کرتے رہتے ہیں۔ 

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.54 ▼ 0.01
🇪🇺 Euro EUR → PKR 303.49 ▲ 0.10
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 362.25 ▼ 1.26
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.68 ▼ 0.02
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.29 —
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.47 ▼ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 387,772 ▼ 11,356
Gold 22K Per Tola 355,458 ▼ 10,410
Gold 21K Per Tola 339,301 ▼ 9,937
Gold 18K Per Tola 290,829 ▼ 8,517
Silver Per Tola 4,715 ▼ 208
Platinum Per oz (USD) 1,378 ▼ 55.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 328.00 —
Diesel HSD Per Litre 251.37 —
High Octane Per Litre 415.00 —
Kerosene Per Litre 308.52 —
LPG Per Kg 294.07 —
ضرور پڑھیں