سپیکر اب بھی مذاکراتی کمیٹیاں برقرار رکھنے پہ بضد
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق/۔ فائل فوٹو
February, 1 2025
اسلام آباد: (سنو نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور حکومت کے مابین مذاکرات کے معاملے پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اب بھی کمیٹیاں برقرار رکھنے پہ بضد ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور حکومت کے مابین مذاکرات کے معاملے پر کمیٹیوں کی تحلیل کے باوجود کمیٹیاں برقرار ہیں۔ پی ٹی آئی اپنی مذاکراتی کمیٹی تحلیل کر چکی، سینیٹر عرفان صدیقی بھی حکومتی کمیٹی ختم کرنے کا اعلان کر چکے ہیں۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اب تک مذاکراتی کمیٹیوں کی تحلیل کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اب بھی کمیٹیاں برقرار رکھنے پہ بضد ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی کی ہدایت پہ ہی کمیٹیاں ڈی نوٹیفائی ہو سکیں گی۔
ضرور پڑھیں
ویسٹ انڈیز نے ون ڈے کرکٹ کی 54 سالہ تاریخ کا منفرد ریکارڈ بنا ڈالا
October, 21 2025
بھارت کا ایک بار پھر ایشیا کپ ٹرافی کا مطالبہ، محسن نقوی کا دو ٹوک جواب
October, 21 2025
تمباکو نوشی ہر سال ملک میں ڈیڑھ لاکھ زندگیاں نگلنے لگی
October, 19 2025
کراچی: ٹماٹر کے دام بے لگام، شہری پریشان
October, 19 2025