
رانا ثناءاللہ نے نے کہا کہ اگر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) 10 دن بعد بھی مذاکرات کرے تو حکومت بات چیت کیلئے تیار ہے۔
تفصیلات کے مطابق نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) جہاں سے مسئلہ حل کروانے کی کوشش کر رہی ہے،وہاں سے نہیں ہو گا۔
ان کا کہنا تھا کہ جو مسئلہ بھی حل ہو گا وہ ہمارے ذریعے ہی ہو گا، اور ان مسائل کو حل کرنے کیلئے حکومت مذاکرات کیلئے ہمیشہ تیار ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات سے سبق نہیں سیکھا تو وہ 8 فروری کو بھی آ کر دیکھ لیں۔
بانی چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے بارے میں بات کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ سیاست میں عمران خان کو مائنس کرنا کوئی آسان کام نہیں ہے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی جانب سے مسلسل حکومت پر دباؤ بڑھانے کے باوجود رانا ثناء اللہ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ حکومت ملک کی سیاسی صورتحال کو بہترین طریقے سے سنبھالنے کیلئے تیار ہے اور اگر پی ٹی آئی مذاکرات کیلئے آگے آتی ہے تو بات چیت کا دروازہ ہمیشہ کھلا رہے گا۔