پی ٹی آئی نے وزیراعظم کی مذاکرات کی پیشکش مسترد کر دی
Pakistan Tehreek e Insaf party logo
فائل فوٹو
اسلام آباد:(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کی مذاکرات سے متعلق پیشکش کو مسےترد کر دیا گیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیر اعظم پاکستان کی مذاکرات کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کیخلاف ہماری چارج شیٹ بہت بڑی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے اپنے ایک بیان میں وزیراعظم کے مذاکرات کی پیشکش پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم اس وقت مذاکرات کیلئے تیار نہیں ہیں، کیونکہ وزیراعظم کا بیان ہمارے مطالبات سے متعلق نہیں ہے۔

چئیرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے قیدیوں کی رہائی کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن کے قیام کا مطالبہ کیا ہے، اور ابھی تک مینڈیٹ کی بات بھی نہیں کی گئی ہے۔وزیراعظم کی طرف سے کی جانے والی پیشکش غیر متعلقہ ہے اور اس پر کوئی بات نہیں ہو سکتی۔

دوسری جانب قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے وزیراعظم کی پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے پاس کسی بھی معاملے پر اختیار نہیں ہے، جب انہیں کوئی "پرچی" ملتی ہے تو وہ فوراً مذاکرات کیلئے تیار ہو جاتے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ حکومت کی غیر سنجیدہ پالیسیوں کیخلاف ان کا احتجاج جاری رہے گا۔