پی آئی اے کا مسافروں کیلئے خصوصی رعایت کا اعلان
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے کینیڈا سے پاکستان آنے والی پروازوں کے ٹکٹ پر 10 فیصد رعایت کا اعلان کر دیا
پاکستان ائیر لائنز (پی آئی اے) / فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے کینیڈا سے پاکستان آنے والی پروازوں کے ٹکٹ پر 10 فیصد رعایت کا اعلان کر دیا۔

ترجمان پی آئی اے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کینیڈا سے پاکستان آنے والی پی آئی اے کی پروازوں پر 10 فیصد رعایت فوری طور پر ٹکٹ بکنگ کرائی جاسکتی ہے، 9 فروری تک ٹکٹ بک کرواکر 10 فیصد رعایتی ٹکٹ خریدے جاسکتے ہیں اور ان پر 20 مئی 2025 تک سفرکیا جاسکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ یہ آفر محدود مدت کے لیے ہے، خوش نصیب مسافر اس آفر سے فائدہ اٹھاتے ہوئے 9 فروری تک ٹکٹ بک کروا کر 10 فیصد رعایتی ٹکٹ خریدسکتے ہیں۔