حکومت جوڈیشل کمیشن کی بجائے پارلیمانی کمیٹی بنانے کیلئے تیار

وزیراعظم شہباز شریف کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے/ فائل فوٹو
January, 30 2025
اسلام آباد: (سنو نیوز) وزیراعظم نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی آگے بڑھے اور ملک کو آگے جانے دے، ہم پارلیمانی کمیٹی بنانے کے لیے تیار ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا، پی ٹی آئی مذاکرات سے بھاگ رہی ہے، بانی پی ٹی آئی نے 2018 میں دھاندلی پر ہاؤس کمیٹی بنانے کا اعلان کیا تھا، تب جوڈیشل کمیشن نہیں پارلیمانی کمیٹی بنائی گئی تھی، گزشتہ حکومت کی بنائی گئی پارلیمانی کمیٹی پر آج تک عملدرآمد نہیں ہوا، پی ٹی آئی اپنے گریبان میں جھانکے پارلیمانی کمیٹی بنانے کے لیے تیار ہیں۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ انسانی سمگلنگ کے حالیہ واقعات میں انسانی جانوں کا ضیاع ہوا، شرح سود کو مزید 2 فیصد کم ہونا چاہیے تھا، سیکیورٹی فورسز نے 6 خوارج کو جہنم واصل کیا، فتنہ خوارج کا مقابلہ کرتے ہوئے میجر حمزہ اسرار اور سپاہی نعیم شہید ہوئے۔