
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں 15 سالہ ٹک ٹاکر لڑکی منع کرنے کے باوجود ٹک ٹاک ویڈیو بنا تی تھی، بلوچی سٹریٹ کے رہائشی انوار الحق نے بیٹی پر ماموں طیب علی سے فائرنگ کروائی، پولیس نے لڑکی کے باپ اور ماموں کو گرفتار کرلیا۔ انہوں نے دوران تفتیش اعتراف جرم کرلیا۔
پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کیس سیریس کرائم انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا۔ پولیس کے مطابق انوار الحق اپنے بیوی بچوں کے ہمراہ امریکا شفٹ ہو گیا تھا، چند روز قبل کوئٹہ آیا، باپ نے اپنے سالے طیب علی کے ساتھ ملکر بیٹی کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا، ملزم اپنی بیٹی حرا کو گھر کے باہر لے گیا۔
ملزم نے بیٹی کے سوشل میڈیا پر ویڈیوز بنانے، طرز زندگی پر طیش میں آکر قتل کیا، 15 سالہ مقتولہ حرا دہری شہریت رکھتی تھی جبکہ مقتولہ کی والدہ، 2 بہنیں، امریکا میں مقیم ہیں۔ انوار الحق 28 سال سے امریکا میں تھا۔