زبیر موتی والا چیف ایگزیکٹو ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے عہدے سے مستعفی
ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو کے عہدے زبیر موتی والا نے استعفیٰ دے دیا
ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو کے عہدے زبیر موتی والا نے استعفیٰ دے دیا/فائل فوٹو
کراچی: (سنو نیوز) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو کے عہدے زبیر موتی والا نے استعفیٰ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق زبیر موتی والا نے بطور چیف ایگزیکٹو ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے استعفیٰ وزیراعظم شہباز شریف کو بھیج دیا۔ زبیر موتی والا نے سنو نیوز کو تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو کے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے، استعفیٰ ذاتی وجوہات اور مصروفیات کے پیش نظر دیا ہے۔

زبیر موتی والا کی قیادت میں ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے متعدد اقدامات کیے تھے، تاہم اب انہوں نے اپنے ذاتی مسائل کی بنا پر یہ عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کے استعفیٰ کے بعد اس بات کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ نیا چیف ایگزیکٹو جلد تعینات کیا جائے گا۔