تفصیلات کے مطابق پنجاب کے اسکولوں میں اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کیلئے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے عارضی بھرتیوں کیلئے اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں
بھرتیوں کیلئے درخواستیں آج سے آن لائن قبول کی جا رہی ہیں۔
واضح رہے کہ تعلیمی اداروں میں 115,000 سے زائد تدریسی آسامیوں پر تقرری کی جائے گی۔
ضروری معلومات:
خواہشمند افراد کی جانب سے درخواستیں 24 جنوری تک جمع کروائی جاسکتی ہیں۔
درخواستیں بھیجنے والے افراد میں سے شارٹ لسٹ امیدواروں کے انٹرویوز 25 جنوری کو ہوں گے۔
انٹرویوز میں منتخب ہونے والے امیدواروں کی حتمی میرٹ لسٹس 31 جنوری کو آن لائن پورٹل پر جاری کی جائیں گی۔
42,000 اسکولوں میں تدریسی آسامیاں خالی ہیں۔
خیال رہے کہ یہ عارضی اساتذہ کی بھرتی 4 ماہ کے معاہدے پر کی جائے گی، جو 1 فروری سے شروع ہو کر 31 مئی تک ہوگا۔ گرمیوں کی تعطیلات کے بعد معاہدہ کی تجدید کا امکان بھی موجود ہے۔
درخواست دینے کا طریقہ:
امیدوار اسکول پنجاب گورنمنٹ ایپ کے ذریعے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں، جو آج سے فعال ہو چکی ہے۔
کون سے افراد اہل ہوں گے؟
عمر 21 سے 45 سال۔
امیدوار کے پاس ماسٹرز یا گریجویٹ ڈگری کے ساتھ تدریسی ڈگری ہونا ضروری ہے۔
یہ بھرتی مہم اسکولوں میں اساتذہ کی کمی کو دور کرنے اور تعلیمی اداروں کو مؤثر طریقے سے چلانے کیلئے شروع کی گئی ہے، تاکہ پنجاب کے اسکولوں میں تعلیم کا معیار بلند کیا جا سکے۔