تفصیلات کے مطابق پنجاب کابینہ نے موٹروہیکل آرڈیننس ایکٹ 1965 کے سیکشن 24 میں ترمیم کی منظوری دے دی ہے،جس کے تحت گاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے اب متعلقہ ضلع کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل موٹر مالکان اپنے متعلقہ ضلع میں گاڑی رجسٹر کروانے کے پابند ہوتے تھے، مگر اب پنجاب کے رہائشی کسی بھی ضلع میں اپنی گاڑی کی رجسٹریشن کروانے کے اہل ہوں گے۔
خیال رہے کہ اس تبدیلی سے نہ صرف شہریوں کی سہولت میں اضافہ ہوگا، بلکہ پورے صوبے میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کے عمل میں بھی آسانی پیدا ہوگی۔
ترجمان ایکسائز نے کہا کہ پنجاب بھر میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل ایک سیریز کے تحت جاری ہے اور گاڑیوں کو ایک ضلع سے دوسرے ضلع یا صوبے میں منتقل کرنے پر کوئی قدغن نہیں ہے۔اس تبدیلی سے جہاں ایک طرف شہریوں کو فائدہ ہوگا، وہیں دوسری طرف صوبے میں گاڑیوں کی نقل و حرکت بھی مزید بہتر ہو جائے گی۔
دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ پنجاب حکومت کی طرف سے ایک اور مثبت قدم ہے، جو عوامی سہولت کو مدِنظر رکھتے ہوئے اٹھایا گیا ہے اور اس کے دور رس اثرات آئندہ کے دنوں میں دیکھے جائیں گے۔