![11 محکموں کی مختلف اسامیوں پر امتحانات کے نتائج کا اعلان پنجاب پبلک سروس کمیشن نے خالی اسامیاں پر کرنے کیلئے 6 محکموں کے تحریری جبکہ 5 محکموں کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا](http://sunonews.tv/enews/2025/January/01-17-25/news_big_images/pakistan_61191886.jpg)
تحریر ی امتحانات میں محکمہ پنجاب پولیس کی اسسٹنٹ کی 102 اسامیوں کے لیے 502 امیدوار کامیابی حاصل کر سکے جبکہ اسسٹنٹ کی 102 اسامیوں کے لیے ایک لاکھ سے زائد امیدواروں نے اپلائی کیا تھا۔
محکمہ زراعت میں ایگریکلچر آفیسر کی 13 اسامیوں کے لیے 55 امیدوار کامیاب ہوئے، فیصل آباد ڈیویلپمنٹ اتھارٹی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر (انجینئرنگ) کی 2 اسامیوں کے لیے 10 امیدوار کامیاب ہوئے۔
ٹریفک انجینئرنگ اینڈ ٹرانسپورٹ پلاننگ ایجنسی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر (انجینئر نگ / الیکٹریکل) کی ایک اسامی کے لیے 5 امیدواروں نے تحریری امتحان میں کامیابی حاصل کی۔
محکمہ چیف انجینئر (پاور) انرجی میں اسسٹنٹ الیکٹریک انسپکٹر کی 5 اسامیوں کے لیے 15 امیدوار کامیاب ہوئے، ایریگیشن میں سب انجینئر (مکینیکل) کی 7 اسامیوں کے لیے 18 امیدواروں نے تحریری امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے۔
ان سب امیدواروں کو پی پی ایس سی کی جانب سے انٹرویو کے لیے بلایا جائے گا۔ اس کے علاوہ پی پی ایس سی نے حتمی نتائج کا بھی اعلان کیا ہے جس میں محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول انسپکٹر (بہاولپور) کے لیے 9 امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ محکمہ سپیشل ایجوکیشن میں آفتھیلمولوجسٹ کے لیے 2، محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں پروفیسر آف میڈیسن کے لیے 3 امیدوار اورسینئر رجسٹرار نیفرالوجی کے لیے 15امیدوار کامیاب ہوئے۔
اس کے لیے علاوہ چیف منسٹر آفس میں پروٹوکول اسسٹنٹ کے لیے 3 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔ اس کے علاوہ ایپلیٹ ٹربیونل آف پنجاب ریونیو اتھارٹی میں سٹینوگرافر کے لیے 3 امیدوار کامیاب ہوئے۔
![Image](http://sunonews.tv/enews/2025/January/01-14-25/news_big_images/world_71781853.jpg)
![Image](http://sunonews.tv/enews/2025/January/01-12-25/news_big_images/sports_11420540.jpg)
![Image](http://sunonews.tv/enews/2025/January/01-12-25/news_big_images/technology_47232592.jpg)
![Image](http://sunonews.tv/enews/2025/January/01-12-25/news_big_images/pakistan_55301906.jpg)