
واضح رہے کہ مرحوم سید اصغر شاہ 3 مرتبہ قومی اسمبلی کے رکن رہ چکے تھے اور سابق وزیر مملکت کے طور پر بھی اپنی خدمات سرانجام دے چکے تھے۔
سید اصغر شاہ کا شمار سیاست کے ان نیک نام اور شریف النفس رہنماؤں میں ہوتا تھا جنہوں نے ہمیشہ عوام کی خدمت کو اپنی ترجیح بنایا۔
خاندانی ذرائع کے مطابق وہ گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور لاہور کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھے، جہاں وہ خالقِ حقیقی سے جا ملے۔
لواحقین کا کہنا ہے کہ مرحوم کی سیاست میں دیانتداری اور عوامی خدمت کے جذبے کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کی وفات پر سیاسی و سماجی حلقوں میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
مرحوم کے عزیز ا اقارب کا کہنا ہے کہ سید اصغر شاہ کی وفات سے ملک ایک مدبر اور مخلص سیاستدان سے محروم ہو گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔