خارجی سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور بے گناہ شہریوں کے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہے۔ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں مزید خوارج کے خاتمے کے لیے صفائی آپریشن جاری ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے ناسور کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ہوا۔
مارے جانے والے خارجی دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔ علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہیں، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز وطنیزی سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرستان کے علاقے سپین وام میں چار خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ قوم کو سیکیورٹی فورسز کے نڈر نوجوانوں پر فخر ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم کو اسی طرح خاک میں ملاتے رہیں گے، حکومت اور سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے مکمل سدباب کے لیے پر عزم ہیں۔