فلکیاتی ماہرین نے رمضان المبارک اور عید الفطر کی متوقع تاریخوں کے حوالے سے اہم پیشگوئی کی ہے۔
ماہرین کے مطابق رواں سال سعودی عرب، خلیجی ممالک اور کئی یورپی ممالک میں رمضان کا آغاز یکم مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔
پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند 28 فروری یا یکم مارچ کو نظر آ سکتا ہے، جس کے نتیجے میں پہلا روزہ 2 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔
عید الفطر کے حوالے سے فلکیاتی ماہرین نے پیشگوئی کی ہے کہ چاند 29 یا 30 مارچ کو نظر آ سکتا ہے، جس کے بعد عیدالفطر 30 یا 31 مارچ کو منائی جائے گی۔ تاہم چاند نظر آنے کا حتمی اعلان ہمیشہ کی طرح رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے ہی کیا جائے گا۔
ماہرین نے مزید بتایا کہ اس سال رمضان المبارک کے ابتدائی ایام میں روزے کا دورانیہ تقریباً 13 گھنٹے ہوگا،جبکہ مختلف ممالک میں روزے کے دورانیے میں معمولی فرق ہوگا، مگر مجموعی طور پر روزے کا وقت معتدل رہے گا۔
واضح رہے کہ رمضان المبارک مسلمانوں کیلئے ایک خاص روحانی اہمیت رکھتا ہے۔اس مہینے میں روزوں کی فرضیت کے ساتھ ساتھ عبادات، دعاؤں اور صدقات کا سلسلہ بھی بڑھ جاتا ہے۔
اس طرح عید الفطر کے حوالے سے بھی مسلمان بڑے جوش و خروش سے تیاریاں کرتے ہیں، یہ دن اتحاد، خوشی اور بھائی چارے کی علامت کے طور پر منایا جاتا ہے۔