ڈی سی کا کہنا ہے کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار ٹرالر کی بریک فیل ہوگئی اور وہ مسافروں سے بھری کوچ سمیت دیگر گاڑیوں سے ٹکرا گیا۔اس خوفناک تصادم کے نتیجے میں موقع پر ہی 12 افراد لقمہ اجل بن گئے،جبکہ 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
دوسری جانب ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاںبحق ہونے والوں میں 5 مرد، 4 خواتین اور 3 بچے بھی شامل ہیں۔ زخمیوں میں سے 4 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، جنہیں مزید علاج کیلئے ہسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد انڈس ہائی وے پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی، تاہم مقامی انتظامیہ اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر سڑک کو کلیئر کروایا اور ٹریفک بحال کی۔
واضح رہے کہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں تاکہ حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جاسکے اور مستقبل میں ایسے واقعات سے بچاؤ کیلئے سخت اقدامات کیے جاسکیں۔