ممتاز نظم نگار فہیم جوزی 78 سال کی عمر میں انتقال کرگئے
ممتاز نظم نگار فہیم جوزی 78 سال کی عمر میں انتقال کرگئے
January, 11 2025
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ممتاز نظم نگار، ادیب اور براڈ کاسٹر فہیم جوزی 78 سال کی عمر میں اسلام آباد میں انتقال کرگئے۔
ممتاز نظم نگار، ادیب اور براڈ کاسٹر فہیم جوزی کے انتقال پر اکادمی ادبیاتِ پاکستان کی صدر نشیں ڈاکٹر نجیبہ عارف اور ناظمِ اعلی سلطان ناصر نے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا۔
فہیم جوزی کا اصل نام محمد اقبال تھا۔ آپ اپنے قلمی نام "فہیم جوزی" یا "اقبال فہیم جوزی" سے اردو کی ادبی دنیا کی ایک جانی پہچانی شخصیت تھے۔
پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے کرنے کے بعد آپ 10 سال تک ریڈیو پاکستان سے منسلک رہے اور اس کے بعد علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے وابستہ ہوئے، آپ ممتاز نظم گو شاعر تھے۔ آپ کا نظمیہ مجموعہ میں کوئی اور بہت اہمیت کا حامل ہے، آپ کی اہم نظموں میں آنسو، تین رنگ ایک رنگ، ہجر کا وصال اور ریٹائرمنٹ کا آخری دن شامل ہیں۔
ضرور پڑھیں
گرین لینڈ میں کون سا خزانہ چھپا ہوا ، جس پر ٹرمپ کی نظر ہے؟
January, 14 2025
تاریخ کے 50 عظیم ترین کھلاڑیوں کی فہرست جاری، ایک پاکستانی بھی شامل
January, 12 2025
ٹیکنالوجی کا شاہکار، بجلی کے بغیر چلنے والا ٹی وی ایجاد
January, 12 2025
اوورسیز پاکستانی کی شادی میں خصوصی کنٹینر کا اہتمام، نوٹوں کی برسات
January, 12 2025