'کوششیں جاری ہیں کسی طرح سیاسی استحکام پیدا ہوسکے'

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے/ فائل فوٹو
January, 11 2025
سیالکوٹ: (سنو نیوز) خواجہ آصف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی سازشوں کے باوجود ملکی معیشت ترقی کر رہی ہے، دوسرے معاشی اشاریے بھی بہتر ہوئے ہیں۔
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معیشت کے تمام اشاریے بہتری کی طرف جا رہے ہیں، کوششیں جاری ہیں کسی طرح سیاسی استحکام پیدا ہوسکے، ملکی معیشت کو بہتر کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا ہر حربہ ناکام ہوا، جس نے بھی عمران خان کو مشورہ دیا اس کی سمجھ میں بہت کمی ہے، کبھی کہتے ہیں آفر ہے بنی گالہ شفٹ ہو جاؤ کبھی کہیں، یہ ان کے خیالات ہیں، تحریک انصاف کے رہنماؤں کی کسی بات میں کوئی صداقت نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی تخریبی سیاست کے باوجود یہ بہت بڑی تبدیلی ہے، سیاسی امن ہو جائے، دہشت گردی ختم ہوجائے تو خود کفیل ہوجائیں گے، پی آئی اے کی پرواز کل پیرس کیلئے روانہ ہوئی، ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے، اوورسیز پاکستانی ماہانہ اپنے گھروں میں پیسے بھیجتے ہیں۔
ضرور پڑھیں

اندرون لاہور میں بسنت فیسٹیول کی تجویز، پلان حکومت کو پیش
October, 17 2025

پنجاب: صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ، عوامی اجتماعات پر پابندی عائد
October, 16 2025

حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ
October, 15 2025

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ، نرخ نئی بلند ی کو چھو گئے
October, 14 2025