نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی پاکستان پہنچ گئیں
نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی اسلام آباد میں لڑکیوں کی تعلیم پر دو روزہ عالمی کانفرنس بعنوان ’مسلمان معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم: چیلنجز اور مواقع‘ میں شرکت پاکستان پہنچ گئیں
نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی/ فائل فوٹو
اسلام آباد: (سنو نیوز) نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی اسلام آباد میں لڑکیوں کی تعلیم پر دو روزہ عالمی کانفرنس بعنوان ’مسلمان معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم: چیلنجز اور مواقع‘ میں شرکت پاکستان پہنچ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمانی سیکریٹری تعلیم فرح اکبر ناز نے نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کا استقبال کیا۔ اس موقع پر انہیں کتاب بھی پیش کی گئی۔ ملالہ یوسف زئی پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق کانفرنس میں شرکت کریں گی۔ وہ خواتین کی تعلیم سے متعلق چینلنجز کے حل کے حوالے سے بات کریں گی۔

یاد رہے اسلام آباد میں ہونے والی عالمی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے وزیر اعظم شہباز شریف خطاب کریں گے، تقریب میں مسلم ممالک سے اسلامی اسکالرز کی بڑی تعداد بھی پاکستان پہنچی ہے۔

مصر کے مفتی اعظم ڈاکٹر نذیر محمد عیاد بھی اس کانفرنس میں شرکت کے لیے پاکستان میں موجود ہیں، انہوں نے گزشتہ روز وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ملاقات میں پاکستان میں الازہر یونیورسٹی کا کیمپس کھولنے کا اعلان کیا تھا۔

حالیہ چند ماہ کے دوران یہ دوسرا بڑا انٹرنیشنل ایونٹ ہے، جو اسلام آباد میں ہونے جارہا ہے، اس سے قبل حکومت پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کانفرنس کی میزبانی بھی کی تھی، جس میں بھارتی وزیر خارجہ سمیت خطے کے دیگر ممالک کے سربراہان اور وزرائے خارجہ بھی شریک ہوئے تھے۔

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.06 ▲ 0.24
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.73 ▼ 0.23
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 370.52
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.78 ▲ 0.11
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.43 ▲ 0.05
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.38 ▲ 0.05
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 454,978 ▼ 157
Gold 22K Per Tola 417,064 ▼ 144
Gold 21K Per Tola 398,106 ▼ 137
Gold 18K Per Tola 341,234 ▼ 117
Silver Per Tola 6,884 ▼ 2
Platinum Per oz (USD) 1,803 ▼ 2.2%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 389.14
Diesel HSD Per Litre 304.78
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 347.32
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں