9 مئی مقدمات: عمران خان نے ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) و سابق وزیراعظم عمران خان/ فائل فوٹو
January, 11 2025
لاہور: (سنو نیوز) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) و سابق وزیراعظم عمران خان نے 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) و سابق وزیراعظم عمران خان نے جناح ہاؤس حملہ کیس سمیت دیگر مقدمات میں درخواست ضمانت لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی جس میں موقف اپنایا گیا کہ 9 مئی والے دن اسلام آباد میں نیب کی تحویل میں تھا۔
عمران خان کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا کہ سیاسی انتقام کے لیے سازش کا الزام لگا کر مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے، دو سال سے مقدمات کا سامنا کر رہا ہوں، انتقامی کاروائی کی جا رہی ہیں۔
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ لاہور ہائیکورٹ 8 مقدمات میں ضمانت منظور کر کے رہائی کا حکم دے۔
یاد رہے کہ لاہور کی اے ٹی سی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت کی 8 درخواستیں مسترد کر دی تھیں۔ سابق وزیراعظم پر لاہور میں 9 مئی کے کل 12 مقدمات درج ہیں۔ عمران خان کی 4 مقدمات میں ضمانتیں منظور ہو چکی ہیں۔
ضرور پڑھیں
گرین لینڈ میں کون سا خزانہ چھپا ہوا ، جس پر ٹرمپ کی نظر ہے؟
January, 14 2025
تاریخ کے 50 عظیم ترین کھلاڑیوں کی فہرست جاری، ایک پاکستانی بھی شامل
January, 12 2025
ٹیکنالوجی کا شاہکار، بجلی کے بغیر چلنے والا ٹی وی ایجاد
January, 12 2025
اوورسیز پاکستانی کی شادی میں خصوصی کنٹینر کا اہتمام، نوٹوں کی برسات
January, 12 2025