عمران خان کوبنی گالہ منتقلی کی پیشکش ، رانا ثناء اللہ کی تردید
عمران خان، رانا ثناء اللہ، بنی گالہ
January, 9 2025
اسلام آباد:(سنو نیوز) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور، رانا ثنا اللہ نے واضح کیا ہے کہ حکومت کی جانب سے بانی پاکستان تحریک انصاف کو بنی گالہ منتقلی کی کوئی پیشکش نہیں کی گئی۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ سیاسی صورتحال کے حوالے سے قیاس آرائیوں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ مذاکرات کا عمل ایاز صادق کی واپسی کے بعد شروع ہو سکتا ہے، تاہم 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے فیصلے میں تاخیر کا مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے پیشکشوں کے بارے میں وہ کچھ کہہنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔
پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی لیکڈ واٹس ایپ گفتگو پر تبصرہ کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے انکشاف کیا کہ علیمہ خان نے پارٹی کے اندرونی معاملات اور بانی پی ٹی آئی کے جیل میں رہنے کے سیاسی فوائد پر بات کی۔ ان کے مطابق، اس جماعت کے لوگ نہ صرف آپس میں اختلافات کا شکار ہیں بلکہ اداروں کے ساتھ بھی تنازع میں مبتلا ہیں۔
رانا ثنا اللہ نے علی امین گنڈا پور کے سیاسی رابطوں پر بھی تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے تعلقات دونوں طرف نہیں بلکہ کئی سمتوں میں موجود ہیں، جو موجودہ صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا رہے ہیں۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور تمام معاملات کو حقائق کی بنیاد پر دیکھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت سیاسی بحران کے حل کے لیے سنجیدہ ہے اور تمام فریقین سے مشاورت کے لیے تیار ہے، تاہم قیاس آرائیوں سے اجتناب کرنا ضروری ہے۔
ضرور پڑھیں
گرین لینڈ میں کون سا خزانہ چھپا ہوا ، جس پر ٹرمپ کی نظر ہے؟
January, 14 2025
تاریخ کے 50 عظیم ترین کھلاڑیوں کی فہرست جاری، ایک پاکستانی بھی شامل
January, 12 2025
ٹیکنالوجی کا شاہکار، بجلی کے بغیر چلنے والا ٹی وی ایجاد
January, 12 2025
اوورسیز پاکستانی کی شادی میں خصوصی کنٹینر کا اہتمام، نوٹوں کی برسات
January, 12 2025