نواز شریف نے سیاسی سرگرمیاں دوبارہ شروع کردیں
مسلم لیگ ن، نواز شریف
January, 9 2025
لاہور:(سنو نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے اپنی سیاسی سرگرمیاں دوبارہ فعال کر دی ہیں۔
ملک میں واپسی کے بعد عام انتخابات سے قبل انہوں نے امیدواروں کے انٹرویوز کیے اور مختلف جلسے منعقد کیے۔ تاہم کچھ سینئر رہنماؤں سے ملاقات نہ کرنے پر تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر کے مطابق، نواز شریف سے ان کی واپسی کے بعد ملاقات نہیں ہو سکی تھی، لیکن حالیہ دنوں میں ان سے ملاقات ہو چکی ہے۔
خرم دستگیر کی جانب سے دیے گئے انٹرویو کے بعد نواز شریف نے دیگر پارٹی رہنماؤں کے ساتھ بھی ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، نواز شریف نے خرم دستگیر کے بعد خواجہ سعد رفیق سے بھی ملاقات کی، جو حالیہ انتخابات میں اپنے حلقوں سے ہار چکے تھے۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف اب اپنی پرانی روایت کے مطابق پارٹی ورکرز اور رہنماؤں سے ٹیلی فونک رابطے بحال کر رہے ہیں۔ اس مقصد کے لیے ایک فہرست تیار کی جا رہی ہے تاکہ ہر ہفتے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے رابطہ ممکن ہو سکے۔
نواز شریف نے حالیہ دنوں میں مختلف سیاسی رہنماؤں کے گھروں پر تعزیت کے لیے بھی دورے کیے ہیں، جسے عوامی رابطہ مہم کے آغاز کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔
لاہور اور دیگر وہ اضلاع جہاں ن لیگ کو انتخابات میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، نواز شریف کے خصوصی ہدف ہیں۔ وہ ان اضلاع میں پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں سے ملاقاتیں کریں گے اور آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کریں گے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق، یہ اقدامات نہ صرف پارٹی کو دوبارہ منظم کرنے کی کوشش ہیں بلکہ عام انتخابات کے لیے عوامی حمایت حاصل کرنے کا بھی حصہ ہیں۔
ضرور پڑھیں
گرین لینڈ میں کون سا خزانہ چھپا ہوا ، جس پر ٹرمپ کی نظر ہے؟
January, 14 2025
تاریخ کے 50 عظیم ترین کھلاڑیوں کی فہرست جاری، ایک پاکستانی بھی شامل
January, 12 2025
ٹیکنالوجی کا شاہکار، بجلی کے بغیر چلنے والا ٹی وی ایجاد
January, 12 2025
اوورسیز پاکستانی کی شادی میں خصوصی کنٹینر کا اہتمام، نوٹوں کی برسات
January, 12 2025