تفصیلات کے مطابق ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جانب سے جاری کردہ رینکنگ کے مطابق دنیا کا سب سے طاقتور ترین پاسپورٹ سنگاپور کا ہے جس کے شہریوں کو 195 ممالک میں ویزا فری رسائی حاصل ہے۔
دوسرے نمبر پر جاپان، تیسرے نمبر پر فن لینڈ، فرانس، جرمنی، اٹلی، ساؤتھ کوریا اور سپین براجمان ہیں،جبکہ چوتھے نمبر پر لکسمبرگ، نیدرلینڈ،آسٹریا، ڈنمارک، ناروے اور سویڈن شامل ہیں۔
علاوہ ازیں پانچویں نمبر پر بیلجیئم، نیوزی لینڈ، پرتگال، سویٹزرلینڈ اور برطانیہ،جبکہ چھٹے نمبر پر آسٹریلیا اور یونان،ساتویں نمبر پر کینیڈا، مالٹا اور پولینڈ، آٹھویں نمبر پر جمہوریہ چیک اور ہنگری، نویں نمبر پر ایستونیا اور امریکہ شامل ہیں۔
مزید برآں متحدہ عرب امارات دنیا کا 10واں طاقتورترین پاسپورٹ قرار دیا گیا ہے۔
جاری کردہ رینکنگ کے مطابق طاقتورترین پاسپورٹس کی فہرست میں روس اور ترکیہ 46 ویں نمبر پر،جنوبی افریقہ 48 ویں، کویت 50 ویں، سعودی عرب 58 ویں، چین 60 ویں، بھارت 85 ویں، بنگلہ دیش اور فلسطین 100 ویں نمبر پر اور پاکستان 103 نمبر پر ہے, سب سے آخر میں افغانستان 106 ویں پوزیشن پر موجود ہے۔