نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان میں مختلف قومی اور اسلامی تہواروں کے موقع پر مجموعی طور پر 17 عوامی تعطیلات ہوں گی۔ یہ نوٹیفکیشن عوام اور سرکاری ملازمین کے لیے اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس سے سال بھر کی منصوبہ بندی میں آسانی ہوگی۔
رواں برس پاکستان میں 23 مارچ کو یومِ پاکستان کے موقع پر چھٹی ہوگی، عیدالفطر کے موقع پر 3 روز کی چھٹیاں دی جائیں گی، عیدالاضحی کے موقع پر بھی 3 دن کی تعطیلات ہوں گی، یومِ آزادی (14 اگست)پر بھی چھٹی ہو گی، علاوہ ازیں عاشورہ کے موقع پر 9ویں اور 10ویں محرم الحرام کو 2 چھٹیاں دی جائیں گی، عید میلاد النبی ﷺ (12 ربیع الاول ) کے موقع پر بھی چھٹی ہو گی اور قائداعظم محمد علی جناح کے یومِ ولادت (25 دسمبر) پر بھی چھٹی ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اقلیتی برادری کے لیے ایسٹر کے موقع پر ایک خصوصی تعطیل کا اعلان بھی کیا گیا ہے تاکہ مختلف مذہبی گروہوں کے تہواروں کو اہمیت دی جا سکے، یہ خصوصی تعطیل قائدِ اعظم ڈے کے ساتھ ہی اقلیتی برادری کو دی جائے گی (یعنی اقلیتی برادری کو ایسٹر کے موقع پر 25 اور 26 دسمبر کو چھٹی ہو گی)۔
یہ نوٹیفکیشن عوامی اور سرکاری ملازمین کے لیے سال بھر کی تعطیلات کا واضح شیڈول ہے۔ اس کے ذریعے شہری اپنی پیشگی منصوبہ بندی کر سکیں گے اور اپنے اہم مذہبی و قومی تہوار بھرپور جوش و خروش سے منا سکیں گے۔
خیال رہے کہ پاکستان میں 2025 کی پہلی عوامی تعطیل 5 فروری کو یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر ہوگی۔ یہ دن کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی جدوجہد میں پاکستانی عوام کی حمایت اور یکجہتی کے اظہار کے لیے منایا جاتا ہے۔