یکم رمضان اور عید کب ہو گی؟متوقع تاریخیں سامنے آ گئیں
File Photo
فائل فوٹو
لاہور: (سنو نیوز) تیاریاں کر لیں ،پاکستان میں رواں سال 2025 میں یکم رمضان المبارک اور عیدالفطر کب ہو گی اس کی متوقع تاریخیں سامنے آ گئیں۔

پاکستان میں ماہ رجب کے آغاز کے ساتھ ہی عوام نے رمضان المبارک کی تیاریاں شروع کر دی ہیں، اسلامی مہینوں کا آغاز چاند نظر آنے سے مشروط ہوتا ہے تاہم ماہر فلکیات اس حوالے سے کئی ماہ قبل پیشگوئی کر دیتے ہیں کہ کب کون سا اسلامی مہینہ شروع ہو گا۔

ماہرین فلکیات کے مطابق پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند 28 فروری یا یکم مارچ کو نظر آئے گا، اس طرح یکم رمضان المبارک یکم مارچ یا 2 مارچ کو ہوگا۔

اسی طرح عیدالفطر کا چاند 29 یا 30 مارچ کو نظر آنے کا امکان ہے۔ یوں عیدالفطر 30 یا 31 مارچ کو منائی جائے گی۔

پاکستان میں رمضان المبارک اور عید کے چاند نظر آنے کا حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے کیا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ رمضان المبارک قمری سال کا نواں مہینہ ہے جو دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے مقدس ہے۔ اس ماہ مبارک میں اہل اسلام نماز فجر کا وقت شروع ہونے سے نماز مغرب تک اللہ کی رضا کیلئے بھوکا پیاسا رہ کر روزہ رکھتے ہیں اور عید اللہ تعالیٰ کی جانب سے اپنے ان ہی روزہ دار بندوں کیلئے ایک انعام ہے۔

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.08 ▼ 0.13
🇪🇺 Euro EUR → PKR 315.40 ▼ 1.88
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 366.86 ▼ 2.94
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.76 ▼ 0.06
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.44 ▼ 0.04
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.29 ▼ 0.09
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 454,153
Gold 22K Per Tola 416,307
Gold 21K Per Tola 397,384
Gold 18K Per Tola 340,615
Silver Per Tola 6,933
Platinum Per oz (USD) 1,817 ▲ 0.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 392.05
Diesel HSD Per Litre 304.78
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 347.32
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں