معروف پاکستانی ٹک ٹاکر کو عمر قید کی سزا
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مردان نے ٹک ٹاکر کو سزا سنائی/ فائل فوٹو
January, 7 2025
پشاور: (ویب ڈیسک) عدالت نے پشاور کی معروف ٹک ٹاکر بسمہ بی بی پر اپنے شوہر سمیع اللہ کو قتل کرنے کا الزام ثابت ہونے پر سزا سنا دی۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مردان نے ملزمہ کو عمر قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ سزا سنتے ہی ملزمہ عدالت کے باہر رو پڑی۔
ملزمہ بسمہ بی بی پشاور کی معروف ڈانسر اور ٹک ٹاکر ہے، جس نے شادی کے 19 روز بعد نامعلوم وجوہات کی بنا پر فائرنگ کرکے اپنے شوہر سمیع اللہ کو قتل کیا تھا۔
مقتول کے بھائی حبیب الرحمٰن نے عدالتی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے حق اور سچ کی فتح قرار دے دیا۔
ضرور پڑھیں
ییل یونیورسٹی امریکا کا غیر ملکی طلبہ کیلئے فلی فنڈڈ سکالر شپ کا اعلان
October, 26 2025
گوگل کروم استعمال کرنے والوں کے لیے نیا سکیورٹی الرٹ جاری
October, 26 2025
بجلی صارفین کو ایک اور ہائی وولٹیج جھٹکا دینے کی تیاری
October, 25 2025
آئندہ برس یکم رمضان کب ہو گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
October, 25 2025