پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کی عمران خان سے آج اہم ملاقات متوقع
بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان عدالت میں پیشی کے لئے جاتے ہوئے/ فائل فوٹو
January, 7 2025
راولپنڈی: (سنو نیوز) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کا دن ہے۔ پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کی سابق وزیراعظم عمران خان سے اہم ملاقات متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق مذاکراتی کیمٹی کی بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) و سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات دن 12 بجے متوقع ہے۔ مذاکراتی کمیٹی بانی پی ٹی آئی کو دوسرے مراحلے میں ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے بریف کرے گی۔
مذاکراتی کمیٹی بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے مشاورت کے بعد نئی ہدایات بھی لے گئی۔ مذاکراتی کمیٹی میں عمر ایوب، صاحبزادہ حامد رضا، علامہ ناصر عباس، اسد قیصر، سلمان اکرم راجہ، علی امین گنڈا پور شامل ہیں۔
یاد رہے اڈیالہ جیل سپریٹنڈنٹ کو مذاکراتی کمیٹی سے ملاقات کی اجازت کی درخواست دی گئی تھی۔ درخواست فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کی جانب سے گزشتہ روز دی گئی۔
ضرور پڑھیں
گرین لینڈ میں کون سا خزانہ چھپا ہوا ، جس پر ٹرمپ کی نظر ہے؟
January, 14 2025
تاریخ کے 50 عظیم ترین کھلاڑیوں کی فہرست جاری، ایک پاکستانی بھی شامل
January, 12 2025
ٹیکنالوجی کا شاہکار، بجلی کے بغیر چلنے والا ٹی وی ایجاد
January, 12 2025
اوورسیز پاکستانی کی شادی میں خصوصی کنٹینر کا اہتمام، نوٹوں کی برسات
January, 12 2025