رمضان المبارک کا آغاز کب ہوگا،رواں سال روزے کا دورانیہ کتنا ہے؟
a poster with Ramadan Moon and dates for fasting
فائل فوٹو
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) رمضان المبارک کا آغاز اس سال مارچ میں متوقع ہے،گزشتہ سال سے موسم کے مطابق روزے قدرے ٹھنڈے موسم میں ہی ہوں گے۔

واضح رہے کہ ماہ رمضان 2024 کے آغاز کے حوالے سے مختلف ممالک میں کچھ فرق ہو سکتا ہے،مگر سعودی عرب، خلیجی ممالک اور دیگر مغربی و یورپی ممالک میں یکم رمضان 1 مارچ 2024 بروز ہفتہ کو شروع ہونے کی توقع ہے۔

اس سال رمضان المبارک کی شروعات موسم سرما کے اختتام اور موسم بہار کے آغاز پر ہوگی، جس کے باعث روزوں کا دورانیہ بھی گزشتہ سالوں کی نسبت کم محسوس ہوگا۔

سعودی عرب، قطر، امارات، کویت اور مصر سمیت دنیا کے بیشتر عرب ممالک میں رمضان کے ابتدائی ایام میں روزے کا دورانیہ تقریباً 13 گھنٹے ہوگا، جو کہ معمول سے قدرے کم ہے۔

ماہ رمضان کا اختتام عید الفطر پر ہوگا، جس کی متوقع تاریخ 30 مارچ بروز اتوار یا 31 مارچ بروز پیر ہو سکتی ہے، تاہم حتمی تاریخ کا اعلان شوال کا چاند نظر آنے کے بعد ہی کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اس سال رمضان المبارک کا آغاز موسم کی خوشگوار صورتحال میں ہونے کی توقع ہے، جس سے روزے گزارنے والوں کو کچھ سہولت ملے گی۔