کرم میں قیام امن، گرینڈ جرگہ ختم، فریقین کا سیز فائر پر اتفاق
January, 1 2025
پشاور:(سنو نیوز)خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں امن معاہدے پر دسختط ہوگئے،بنکر اور مورچے ختم کیے جائیں گے۔ معاہدے پر دونوں فریقین کے 45،45 ممبران نے دستخط کردیئے ۔
تفصیل کے مطابق کرم میں امن وامان کو برقرار رکھنے کےلیے گزشتہ تین ہفتوں سے جاری گرینڈ جرگہ ختم ہوگیا ہے۔ فریقین کے درمیان معاملات طے پاگئے ،14 نکات پر مشتمل معاہدے پر دستخط ہوگئے۔
جرگہ ممبران کے مطابق فریقین ایپکس کمیٹی کے فیصلے پر عملدرآمد کے پابند ہونگے ۔ جرگہ ممبران 14 نکاتی معاہدے پر متفق ہوگئے۔
دونوں فریقین علاقے میں قائم بنکر اور مورچے ختم کریں گے جرگہ ممبران کے مطابق معاہدے پر دونوں فریقین کے 45،45 ممبران نے دستخط کئے ۔
فریقین کے درمیان معاہدے کا اعلان پشاور کے گورنرہاؤس میں ہوگا ۔ جرگہ ممبران کو جن شقوں پر اعتراضات وہ دور کردیئے گئے۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ ایک فریق کی جانب سے چند دن پہلے دستخط ہو گئے تھے۔ دوسرے فریق نے آج دستخط کر دیئے ہیں۔ بنکرز کی مسماری اور بھاری اسلحے کی حوالگی پر دونوں فریقین متفق ہو گئے ہیں۔
انہوںنے کہا کہ امن معاہدے کے دستخط پر اہلیانِ کرم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ امن معاہدے سے کرم میں امن اور خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا۔ امن معاہدے پر دستخط سے معمولات زندگی جلد مکمل طور پر بحال ہو جائیں گے۔
ضرور پڑھیں
گرین لینڈ میں کون سا خزانہ چھپا ہوا ، جس پر ٹرمپ کی نظر ہے؟
January, 14 2025
تاریخ کے 50 عظیم ترین کھلاڑیوں کی فہرست جاری، ایک پاکستانی بھی شامل
January, 12 2025
ٹیکنالوجی کا شاہکار، بجلی کے بغیر چلنے والا ٹی وی ایجاد
January, 12 2025
اوورسیز پاکستانی کی شادی میں خصوصی کنٹینر کا اہتمام، نوٹوں کی برسات
January, 12 2025