سابق سینیٹر مشتاق احمد کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان
Former Jamaat-e-Islami Senator Mushtaq Ahmed Khan has announced his joining of Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI).
جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان جلسے سے خطاب کر رہے ہیں/ فائل فوٹو
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے بنی گالہ میں ملاقات کی۔ مشتاق احمد نے کہا جماعت اسلامی کیلئے اپنا جان مال سب قربان کرنے کی کوشش کی لیکن سچ بولنے پر اپنی جماعت کے لوگوں کو پسند نہیں ہوں۔

مشتاق احمد خان کا کہنا تھا کہ افسوس کے ساتھ جماعت اسلامی چھوڑ رہا ہوں، عمران خان نڈر لیڈر ہیں، ان کے ساتھ کھڑا ہونا وقت کی ضرورت ہے، میری دلی خواہش ہے کہ اڈیالہ جیل میں جا کر ان سے ملوں۔

خیال رہے جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان آج اسد قیصر کے ہمراہ پریس کانفرنس میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کرینگے۔