ستاروں کی روشنی میں آج کا دن آپ کیلئے کیسا ہوگا؟
Astrology Predictions
لاہور:(ویب ڈیسک) آج کا دن آپ کے ستاروں کے مطابق کیسا گزرے گا؟ زندگی کے مختلف پہلوؤں میں کیا تبدیلیاں رونما ہوسکتی ہیں؟ جانیے آپ کے برج کے بارے میں تفصیلی پیش گوئی۔

برج حمل (21 مارچ تا 20 اپریل)

سیارہ مریخ کے زیر اثر آپ کیلئے محتاط رہنے کا دن ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ کوئی خفیہ دشمن آپ کے پیچھے ہے۔ روزانہ گھر سے نکلتے وقت چاروں قل پڑھ کر حصار بنائیں اور صدقہ دیں تاکہ ہر طرح کی پریشانی سے محفوظ رہ سکیں۔

برج ثور (21 اپریل تا 20 مئی)

سیارہ زہرہ آپ کیلئے اچھی خبریں لا رہا ہے۔ ویزے کے حصول میں آسانی ہوگی اور رزق کیلئے سفر کا امکان ہے۔ اولاد کے مستقبل کے حوالے سے لاحق پریشانیاں ختم ہونے کی امید ہے۔ یہ وقت خوشخبریوں کا ہے، اچھی سوچ کے ساتھ آگے بڑھیں۔

برج جوزہ (21 مئی تا 20 جون)

آج کا دن آپ کو مشورہ دیتا ہے کہ دوسروں کے معاملات میں پڑنے کے بجائے اپنی مالی حالت پر توجہ دیں۔ آپ کے پیسے کا خانہ کھلا ہوا ہے، اس موقع کو ضائع نہ کریں اور اپنی مالی منصوبہ بندی کو بہتر بنائیں۔

برج سرطان (21 جون تا 20 جولائی)

آج کا دن محنت کا صلہ فوراً ملنے کا وقت ہے۔ ستارہ آپ کیلئے بے حد طاقتور ہے۔ اگر آپ محنت کریں گے تو بڑے فائدے حاصل ہوں گے۔ یہ وقت ہے کہ آپ اپنی توانائیاں صحیح سمت میں استعمال کریں۔

برج اسد (21 جولائی تا 21 اگست)

آج آپ کو ایک بڑا فیصلہ لینا پڑ سکتا ہے، چاہے آپ ایسا نہ چاہتے ہوں۔ مکان یا نوکری کی تبدیلی کا امکان بھی موجود ہے۔ یہ تبدیلیاں آپ کیلئے مثبت ثابت ہو سکتی ہیں، لہٰذا ان کا خیرمقدم کریں۔

برج سنبلہ (22 اگست تا 22 ستمبر)

گھر میں کسی کی بیماری کے حوالے سے تشویش لاحق ہو سکتی ہے۔ ستارے آپ کو مشورہ دیتے ہیں کہ ایک زندہ مرغی صدقے میں دیں اور نماز کی طرف توجہ دیں تاکہ آپ کے مسائل کم ہوں۔

برج میزان (23 ستمبر تا 22 اکتوبر)

آج آپ کو رکاوٹوں کا سامنا ہو سکتا ہے۔ اگر آپ کو کسی بھی کام میں مشکل پیش آئے تو نماز کے بعد سو مرتبہ “اللہ الحبیب” کا ورد کریں۔ یہ وظیفہ آپ کے راستے کی رکاوٹوں کو دور کرے گا اور آپ کے کام آسان ہوں گے۔

برج عقرب (23 اکتوبر تا 22 نومبر)

آج کا دن جسمانی صحت کے حوالے سے چیلنجز لا سکتا ہے۔ جسم کے کسی حصے میں درد کی شکایت ہو سکتی ہے۔ ستارے مشورہ دیتے ہیں کہ دو بھوکوں کو کھانا کھلائیں تاکہ آپ کے مسائل کم ہوں۔

برج قوس (23 نومبر تا 20 دسمبر)

آپ کو لوگوں کے رویوں سے مایوسی ہو سکتی ہے۔ یہ سمجھ لیں کہ دنیا مطلب پرست ہے اور آپ کو اپنے مفادات کا خیال رکھنا ہوگا۔ اپنی عزت اور مقام کو برقرار رکھنے کے لیے حالات کے مطابق چلنا سیکھیں۔

برج جدی (21 دسمبر تا 19 جنوری)

 

آپ کے خلاف سازشوں کا خطرہ ہے۔ خاص طور پر اگلے دو تین دنوں میں محتاط رہیں۔ اپنے ارد گرد کے لوگوں پر نظر رکھیں اور کسی بھی صورتحال میں جذباتی ہونے سے گریز کریں۔

برج دلو (20 جنوری تا 18 فروری)

آج نوکری کے حوالے سے خوشخبری ملنے کا امکان ہے۔ آپ کی معمولی کوشش بھی شاندار نتائج دے سکتی ہے۔ تعلیم کے شعبے میں بھی کامیابی کے امکانات واضح ہیں۔

برج حوت (19 فروری تا 20 مارچ)

آپ کے ستارے یہ ظاہر کرتے ہیں کہ آپ راستہ بھٹک رہے ہیں۔ اگر آپ کو صحیح راستہ سمجھ میں نہیں آ رہا تو استخارہ کریں۔ رات کو اول و آخر تین مرتبہ درود شریف اور درمیان میں سات مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھ کر سو جائیں۔ انشاءاللہ رہنمائی ملے گی۔