
علی امین گنڈاپور نے اپنے خطاب میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس حلقے کی عوام کیلئے کچھ بھی نہیں کیا اور عوام سے جھوٹے وعدے کیے۔
انہوں نے واضح کیا کہ وہ نواز شریف کی طرح جھوٹ نہیں بولیں گے بلکہ عوام کے حقوق کیلئے ہمیشہ کھڑے رہیں گے اور حقیقی آزادی تک اپنی تحریک کو جاری رکھیں گے۔
اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ میرے لیے یہ کافی افسوسناک صورتحال ہے کہ اسلام آباد میں عوام پر گولیاں چلائی گئیں، پنجاب پولیس اوردیگر اہلکاروں نے اپنی ہی عوام پر گولیاں چلائیں، جو ناقابل قبول ہے۔
وزیر اعلی کے پی نے فارم 45 پر اقتدار میں آنے والی حکومت کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ ہوش کے ناخن لیں اور عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالنے سے باز رہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ریاست ہمیں بغاوت پر اکسا رہی ہے، اگر یہ رویہ جاری رہا تو پاکستان تحریک انصاف آئندہ پُرامن رہنے کا نعرہ نہیں لگائے گی بلکہ گولی کا جواب گولی سے دے گی۔
انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ پاکستان تحریک انصاف حقیقی آزادی کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی اور عوام کے حقوق کیلئے ہر ممکن قربانی دے گی۔