تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے مشعال یوسفزئی کو معاون خصوصی کے عہدے سے ہٹا دیا۔ مشعال یوسفزئی کو عہدے سے ہٹانے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ مشعال یوسفزئی کو وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی ہدایات کے مطابق ہٹایا گیا ہے جس کی کاپی وزیراعلیٰ اور سیکریٹری کو بھی ارسال کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق خاتون اوّل بشریٰ بی بی کی ترجمان اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی سابق معاون خصوصی مشال یوسفزئی نے پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے سے متعلق کچھ اہم انکشافات کیے تھے۔
مشال یوسفزئی کا کہنا تھا کہ احتجاج سے واپس آنے کے بعد کسی سے ملاقات نہیں ہوئی۔ جائے وقوعہ پر بھگدڑ مچنے کے بعد ان سے میرا رابطہ منقطع ہوگیا تھا اور 2 دن بعد بات ہوئی، میں ان کے ساتھ سنگجانی کے مقام پر موجود تھی۔