عمران خان کی فائنل کال کیوں ناکام؟نیا پینڈورا کھل گیا
November, 28 2024
پشاور:(رپورٹ، یاسر حسین)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی فائنل کال کو پارٹی کی مرکزی قیادت نے سنجیدگی سے کیوں نہیں لیا؟ اس حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔
سنو نیوز کے بیورو چیف پشاور یاسر حسین کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ اور سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا تعلق پنجاب سے ہے، جبکہ احتجاج میں پنجاب کی نمائندگی نہ ہونے کے برابر تھی۔
اسلام آباد احتجاج کی ناکامی پر خیبرپختونخوا میں پارٹی عہدیداروں نے سوالات کی بوچھاڑ کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور صورتحال سنبھالنے کیلئے سرگرم ہو گئے ہیں۔
پارٹی عہدیداروں سے رابطوں اور ملاقاتوں میں انہیں مطمئن کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
پارٹی عہدیداروں نے سوال اٹھایا کہ بانی پی ٹی آئی نے ڈی چوک کے بجائے دوسری جگہ احتجاج کا کہا تو اس پر عمل کیوں نہ کیا گیا؟
پارٹی ارکان نے بشریٰ بی بی کی ڈی چوک جانے کی ضد پر بھی ناراضی کا اظہار کیا۔علی امین گنڈاپور نے مرکزی قیادت کے نہ ہونے پر پارٹی عہدیداروں کے تحفظات کو حق بجانب قرار دیا۔
انہوں نے یقین دلایا کہ تمام صورتحال اعلیٰ قیادت کے سامنے رکھی جائے گی۔ مشاورت کے بعد اہم فیصلے ہوں گے۔
ضرور پڑھیں