تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے وکلا کی ملاقات ہونے کے معاملے میں انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت جاری کی ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی لیگل ٹیم کے وکلا نے انسداد دہشت گردی عدالت میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کیلئے درخواست دائر کی تھی۔
عدالتی احکامات جاری ہونے کے بعد بعد عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری عدالتی احکامات لے کر اڈیالہ جیل روانہ ہو گئے ہیں۔
واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے ایڈووکیٹ محمد فیصل ملک، غلام حسنین سنبل اور راجا متین کی ملاقات کیلئے احکامات جاری کیے ہیں۔
عدالتی حکم نامے کے مطابق ملزم اس وقت عدالتی تحویل میں نہیں ہے، راولپنڈی پولیس کی تحویل میں ہے،وکلا ملزم کا حالیہ جسمانی ریمانڈ چیلنج کرنا چاہتے ہیں، تفتیشی افسر سے ملاقات کروائی جائے۔
عدالت نے ہدایت جاری کی کہ درخواست گزار مقدمہ کے تفتیشی آفیسر سے رابطہ کریں اور سپرنٹنڈنٹ جیل وکلا کو تھانہ نیو ٹاؤن کے مقدمے کے تفتیشی افسر تک رسائی دے۔