پی ٹی آئی احتجاج، کل تعلیمی ادارے کھیلیں گے یا نہیں؟
File photo
اسلام آباد: (سنو نیوز) پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد اور راولپنڈی میں تعلیمی ادارے کل بھی بند رہیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے باعث اسلام آباد اور راولپنڈی میں تعلیمی اداروں کو کل بھی بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے اس فیصلے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کی سفارشات کے تحت کیا گیا ہے، جس نے حالات کی نزاکت کے پیش نظر یہ تجویز دی تھی تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

اسی طرح اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر نے بھی تصدیق کی کہ اسلام آباد میں کل تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ یہ فیصلہ پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث ہونے والی سڑکوں کی بندش اور شہر میں پیدا ہونے والی بے چینی کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں راولپنڈی تعلیمی بورڈ نے (کل) بدھ کو ہونے والے پریکٹیکل ملتوی کر دیئے، تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند ہونے پر ملتوی کیا گیا، 
ملتوی ہونے والے کیمسٹری، شماریات، آؤٹ لائنز آف ہوم اکنامکس کے پریکٹیکل تھے۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران راولپنڈی اور اسلام آباد میں متعدد راستوں کی بندش کی صورتحال برقرار ہے، جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ حکام کی جانب سے یہ اقدامات شہریوں کی حفاظت اور معمولات زندگی کو متاثر ہونے سے بچانے کے لیے اٹھائے گئے ہیں۔