ممتاز سماجی شخصیت انتقال کرگئی
Prominent social personality Fayyazullah Sheikh passed away yesterday
کوونٹری: (ویب ڈیسک) کوونٹری کی ممتاز سماجی شخصیت فیاض اللہ شیخ گزشتہ روز قضائے الٰہی سے وفات پا گئے ہیں۔

مرحوم کی ساری زندگی فلاح و بہبود کے کاموں میں گزری، مرحوم فیاض اللہ شیخ اکرام شیخ کے چھوٹے بھائی تھے اور گزشتہ 55 سالوں سے کوونٹری میں مقیم تھے۔

انہوں نے اپنے پسماندگان میں تین بیٹے اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں۔ فیاض اللہ شیخ کی نماز جنازہ کوونٹری کی ایگل اسٹریٹ میں ادا کی جائے گی جس کے بعد ان کو مقامی مسلم قبرستان میں دفن کر دیا جائے گا۔

کمیونٹی رہنماؤں نے فیاض اللہ شیخ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور پسماندگان کو صبرجمیل کی توفیق عطا فرمائے۔