چیف جسٹس پاکستان نے اپنے دفتر میں اہم افسران کو تعینات کر دیا
October, 31 2024
اسلام آباد: (سنو نیوز) چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی نے اپنے دفتر میں اہم افسران کو تعینات کر دیا۔ چیف جسٹس کے سٹاف افسر بھی جلد تعنیات ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس یحیی آفریدی نے اہم امور انجام دینے کیلیے اپنا نیا سیکرٹری اور ایگزیکٹو آفیسر تعینات کر دیا۔ نیا رجسٹرار سپریم کورٹ بھی جلد تعنیات کر دیا جائے گا۔ موجودہ رجسٹرار جزیلہ اسلم کے واپس جج کے طور پر واپسی کے امکانات ہیں۔
سینئر پرائیوٹ سیکرٹری محمد یاسین کو گریڈ 21 میں چیف جسٹس کا سیکرٹری تعینات کر دیا گیا۔ سینیئر پرائیوٹ سیکرٹری محمد عارف کو گریڈ 20 میں چیف جسٹس کا ایگزیکٹو آفیسر تعینات کر دیا گیا۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے۔
ضرور پڑھیں
ویسٹ انڈیز نے ون ڈے کرکٹ کی 54 سالہ تاریخ کا منفرد ریکارڈ بنا ڈالا
October, 21 2025
بھارت کا ایک بار پھر ایشیا کپ ٹرافی کا مطالبہ، محسن نقوی کا دو ٹوک جواب
October, 21 2025
تمباکو نوشی ہر سال ملک میں ڈیڑھ لاکھ زندگیاں نگلنے لگی
October, 19 2025
کراچی: ٹماٹر کے دام بے لگام، شہری پریشان
October, 19 2025